اسلام آباد... پانا مہ کیس کا فیصلہ جمعرات 20 اپریل کو سنا یا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ضمنی کاز لسٹ جاری کردی ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پانا مہ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کرلیا تھا۔جسٹس آصف کھوسہ نے اس وقت کہا تھا کہ فیصلے کا کوئی شارٹ آرڈر جاری نہیں ہوگابلکہ تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری ضمنی کاز لسٹ کے مطابق کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر2 بجے کورٹ نمبر ایک میںسنایا جائے گا۔دریں اثناءتحریک انصاف نے کے ترجمان نے کہا کہ 20 اپریل ملکی تاریخ کا اہم دن ثابت ہوگا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ پرمبنی ہوگا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ عدالت کافیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔حکومت اداروں کی بالادستی اور قانون کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔پہلے دن سے عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کی با ت کر رہے ہیں۔