Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کے لیے 50 ہزار بکروں کی کھیپ جدہ پہنچ گئی

عازمین حج کی قربانی کے لیے 50 ہزار بکروں کی کھیپ جدہ بندر گاہ پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اضاحی پروجیکٹ نے کہا ہے کہ ’قربانی کے لیے مختص بکروں کی کھیپ جزیرہ نما قرن افریقا سے پہنچی ہے‘۔
بندر گاہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وصول ہونے والی کھیپ میں جانوروں کو صحت کے معیار پر پورا اترنے پر حوالےکردیا گیا ہے‘۔
’بندر گاہ میں موجود وزارت ماحولیات کے ماہرین نے جانوروں میں طے شدہ پیمانے، ضوابط اور معیارات کا جائزہ لیا ہے‘۔
بندرگاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ اضاحی پروجیکٹ کے ساتھ تعاون جاری ہے تاکہ عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کی جاسکیں‘۔
واضح رہے کہ اضاحی پروجیکٹ نے امسال قربانی کی قیمت 809 ریال مقرر کی ہے۔

شیئر: