جدہ اور دبئی بندرگاہوں کے درمیان معاہدہ آج متوقع
’دبئی بندرگاہ، جدہ اسلامی بندرگاہ میں لاجسٹک خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ اسلامی بندرگاہ اور دبئی بندرگاہ گروپ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط آج متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دبئی بندرگاہ، جدہ اسلامی بندرگاہ میں لاجسٹک خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی بندر گاہ کا بین الاقوامی گروپ حکومت دبئی کی ملکیت میں ہے اور دنیا کے متعدد بندرگاہوں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔
معاہدے کے اعلان شدہ دفعات کے مطابق دبئی بندر گاہ کو جدہ بندر گاہ میں لاجسٹک خدمات فراہم کرنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔
جدہ اسلامی بندر گاہ سعودی عرب کی اہم بندر گاہ ہے جہاں ملک سالانہ 2.4 کنٹینر اتارے جاتے ہیں۔
جدہ اسلامی بندر گاہ اور دمام میں کنگ عبد العزیز بندرگاہ کو اسمارٹ بندر گاہیں بنانے کے منصوبے پر عمل ہو رہاہے۔