Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت نے 8 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس معطل کر دیئے

  ریاض .... وزرات محنت اور سماجی بہبود نے مملکت کے مختلف شہروں میں قوانین کی خلاف ورزی کر نے پر 8 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں معاملات درست کرنے کےلئے 15 دن کی مہلت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کے ذارئع نے الوئام نیوز کو بتایا کہ افرادی قوت درآمد کرنے کے قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں قائم 8 ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ 2 ایجنسیوں کے خلاف اپنے صارفین کے ساتھ معاہدے کی پابندی نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی بینک سیکیورٹی بھی ضبط کر لی گئی ہے ۔ جن اداروں کے لائسنس وقتی طور پر معطل کئے گئے ہیں انہیں اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر خلاف ورزی ختم کرکے قوانین کی پابندی کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف مستقل بنیادوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ اس ضمن میں وزرات محنت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ جن افراد کو گھریلو ملازمین درآمد کرنے والی ریکروٹنگ ایجنسیوں سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو وہ وزارت کی ویب سائٹ مساند) یا ای میل پر تفصیلات ارسال کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت کی جانب سے ٹول فری 19911 شکایت نمبر بھی جاری کیا گیا ہے )

شیئر: