Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں قرآن مجید کے 80 ہزار نسخے رکھ دیے گئے

’نئے نسخے مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں 2300 الماریوں میں تقسیم کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے حج موسم کی تیاری اور عازمین حج کی سہولت کے لیے حرم شریف میں قرآن مجید کے مزید 80 ہزار نسخے رکھوا دیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئے نسخے مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں 2300 الماریوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے تحت متعلقہ کمیٹی کے ذمہ دار غازی بن فہد الذبیانی نے کہا ہے کہ ’نئے نسخوں میں معذور افراد کے لیے بھی نسخے شامل ہیں‘۔
’مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے ترجمے والے نسخے بھی رکھے گئے ہیں جن میں اردو، انگریزی اور انڈونیشی ترجمے بھی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نئے رکھے گئے نسخوں میں آسان تفسیر کی کتابیں بھی ہیں ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کمیٹی نے ایک پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت ہر حاجی کو قرآن مجید کا ایک نسخہ تحفہ کیا جائے گا‘۔
’علاوہ ازیں کیو آر کوڈ کے ذریعہ موبائل فون پر 60 زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن مجید کی ایپ بھی فراہم کی جائے گی‘۔

شیئر: