Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

جمیکا ... پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان 16ٹیسٹ سیریزمیں5 پاکستان اور 5 ویسٹ انڈیز ٹیم نے جیتیں۔ 6 سیریز ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوگئیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس کی سر زمین پر اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرا نے میں کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کے پہلے کپتان بن جائینگے۔ مصباح الحق اور یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 23 رنز کی دوری پر ہیں۔ 

 

شیئر: