Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں میں سیاست شجر ممنوعہ نہیں، کبیر خان

ممبئی .... بالی وڈ کے ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ ہندی فلموں میں سیاست کا ذکر شجر ممنوعہ نہیں۔ واضح رہے کہ انکی فلمیں عصر حاضر کے اہم مسائل پر بنائی جاتی ہیں۔ انکی نئی فلم ”ٹیوب لائٹ “ ہے۔اپنی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں آئے ہوئے کبیر خان نے کہا کہ ہماری فلمیں صرف رومانس کے گرد گھومتی ہیں جس میں کوئی سماجی اور نہ ہی سیاسی پہلو کا ذکر ہوتا ہے۔ اسلئے میں نے فیصلہ کیا کہ جب بھی فلم بناﺅنگا تو آج کے سماجی حالات پر بناﺅنگا۔ کبیر خان ”کابل ایکسپریس” اور بلاک بسٹر فلم” بجرنگی بھائی جان“ بناکر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ ان دو فلموں سے یہ پتہ چلا کہ ہمارے عوام اس قسم کی فلموں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میری ساری فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہیں۔

شیئر: