Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت عرب ملکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی

سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا ہے( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
عرب ممالک میں 2021 کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے سالانہ کی بنیاد پر37 فیصد زیادہ منصوبے نافذ کیے ہیں۔ 862 منصوبوں پر 32.8 ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ 2020 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
الاقتصادیہ کے مطابق 2021 کے دوران عرب ممالک میں جتنی سرمایہ کاری ہوئی اس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا۔ ایک سال کے دوران  9.3 ارب ڈالرغیرملکی سرمایہ کاروں نے لگائے۔ 
عرب ممالک میں2021 کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری مغربی یورپ کے ملکوں نے کی ہے۔ برطانیہ نے7.5 فیصد تک سرمایہ کاری کی۔
برآمدات اور سرمایہ کاری کے عرب ادارے ’ضمان‘ نے2022 کے حوالے سے عرب ممالک میں سرمایہ کاری کے ماحول کی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ تمام گراف سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ 2021 میں عرب ممالک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا ماحول اچھا رہا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2003 سے2021 کے دوران عرب ممالک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی منصوبوں کی تعداد 14443 تک پہنچ گئی۔ ان منصوبوں پر 1.3 ٹریلین ڈالر کا سرمایہ لگا ہے۔ مجموعی طور پر20 لاکھ افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملی۔

شیئر: