Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفریدی کیلئے کوہلی کی جرسی پر ٹیم انڈیا کے دستخط

نئی دہلی۔ ۔۔پاک و ہند کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ سے ہی بڑے سنسنی خیز ہوا کرتے ہیں ۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باعث ان میچز میں بھی کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم دونوں ملکوں کے کرکٹرز کے درمیان تعلقات خوشگوار رہتے ہیں اور حتیٰ کہ بعض اوقات ان میں دوستانہ تعلقات بھی انتہائی گہرے ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بھی ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اس سال کے آغاز میں جب انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تو ویراٹ کوہلی کی قمیص پر تمام ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے دستخط ثبت کئے اور پھر یہ قمیص شاہد آفریدی کو بھیجی گئی۔کوہلی نے اس قمیص پر اپنا پیغام بھی تحریر کیا کہ شاہد بھائی کیلئے نیک تمناؤں کے ساتھ ۔آپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہمیشہ ہی مسرت ہوئی۔اس قمیص کی تصویر ایک پاکستانی صحافی نے ٹویٹر پر اپ لوڈ کئے۔ دستخط کرنیوالو ں میں ویراٹ کوہلی، اشیش نہرا، یووراج سنگھ، جسپریت بھمرا۔سریش رائنا،پون نیگی، محمد شامی، رویندر جڈیجہ،بھونیشور کمار، اجنکیا رائنے ،شیکھر دھون،آر ایشون، ہردک پانڈیا اور کوچ روی شاستری شامل ہیں۔

شیئر: