Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ کا خدمات کا جائزہ لینے کے لیے حج ٹرمنل کا دورہ

’شہزادہ خالد الفیصل کو حج اداروں کی خدمات اور عازمین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘ (فوٹو: واس)
گورنر مکہ مکرمہ اور مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر حج ٹرمنل کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے دورے کے دوران عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔
دورے کے دوران وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ عبد العزیز الدعیلج اور محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان الیحیی کے علاوہ اعلی حکام ہمراہ تھے۔
شہزادہ خالد الفیصل کو تمام حج اداروں کی خدمات اور عازمین حج کو پیش کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔
گورنر مکہ مکرمہ نے ضروری ہدایات دیں اور کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بعد ازاں گورنر مکہ مکرمہ نے فیلڈ میں کام کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور خادم حرمین شریفین کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: