خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کی کہ’ وہ عازمین حج کی ہر ممکن خدمت کریں اور انہیں درکار ہرسہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں‘۔
کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت منگل کو جدہ کے قصرالسلام میں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
شاہ سلمان نے کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ اللہ تعالی نے مملکت کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی خدمت کا اعزازعطا کیا ہوا ہے۔ دنیا بھر سے حج اورعمرہ زائرین یہاں کا رخ کرتے ہیں‘۔
’سعودی عرب نے زائرین کی نگہداشت، سرپرستی اور آرام و راحت کا خیال ریاست کے قیام کے روز اول سے کیا ہے اورآئندہ بھی کرتا رہے گا۔ حرمین شریفین اوران کے زائرین کی اعلی استعداد کے ساتھ خدمت جاری رکھنا ہمارا فخر تھا، ہے اور رہے گا‘۔
شاہ سلمان نے حج خدمات پر مامور تمام ریاستی اداروں کو ہدایت کی کہ’ وہ اس عظیم اعزاز کا حق احسن طریقے سے ادا کریں۔ موجودہ حج موسم کی انتظامی اورآپریشنل سکیمیں بہتر شکل میں نافذ کریں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ نیا حج موسم کورونا وبا کے بعد سب سے بڑا ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ زائرین کو عبادت اور حج کے کام کی ادائیگی میں ہر ممکن آسانی فراہم کی جائے۔ عازمین حج سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے کام کریں۔ اسی کے ساتھ وبا سےنمٹنے کے لیے ضروری صحت کامیابیوں کا بھی تحفظ کیا جائے‘۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کو بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ملنے والے پیغامات سے آگاہ کیا۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس الجلسة التي عقدها #مجلس_الوزراء في قصر السلام بجدة. #واس
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 28, 2022