کم تنخواہ دینے والے سیکیورٹی اداروں سے معاہدے نہ کرنے کی ہدایت
’سیکیورٹی گارڈ کوکم سے کم 4500 ریال ماہانہ تنخواہ ملنی چاہئے‘ (الصنادید)
سعودی کابینہ نے وزارتوں، سرکاری محکموں اور نیم سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کم تنخواہ دینے والے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ معاہدے نہ کئے جائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرکاری نیوز ٹی وی الاخباریہ نے کہا ہے کہ یہ ہدایت کابینہ کی طرف سے دی گئی ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’سیکیورٹی گارڈ کوکم سے کم 4500 ریال ماہانہ تنخواہ ملنی چاہئے‘۔
’اس سے کم تنخواہ دینے والے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہ کیا جائے‘۔
واضح رہے کہ وزارتوں، سرکاری اداروں، نیم سرکاری محکموں اور نجی شعبے میں وسیع پیمانے پر سیکیورٹی گاڑڈ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
لیبر قوانین کے مطابق سیکیورٹی گارڈ سعودی شہری ہونا چاہئے اور اس کی کم سے کم تنخواہ متعین ہے۔