Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کی پاکستانی وزارت کے ساتھ روزگار سے متعلق معاہدے کی منظوری

  سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کے ساتھ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے درمیان، روزگار کے سلسلے میں معاہدے کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سعودی کابینہ کا اجلاس  منگل کو جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
کابینہ نے امریکہ کے ساتھ کاپی رائٹ کی مفاہمتی یادداشت، برطانیہ کے ساتھ  خلائی امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے۔
 
سعودی خلائی ادارے کے سربراہ کو امریکہ کے ساتھ خلا کے پرامن استعمال کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے، کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ کو امریکہ کے ساتھ سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ کو بحرین کے ساتھ انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے اختیارات تفویض کیے گئے۔
سعودی کابینہ نے وزیر توانائی کو آذربائیجان اور برازیل  کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں، وزیرخارجہ کو جمہوریہ وانواتو کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق پروٹوکول پر دستخط، وزیر ثقافت کو یونیسکو کے ساتھ ثقافتی ورثے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، وزیر مواصلات کو امریکہ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کے لیے مذاکرات اوراس پر دستخط کے اختیار تفویض کیے۔ 

شیئر: