Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی خصوصی ایلچی ڈیبورو لپسٹڈ کی عرب نیوز کے مباحثے میں شرکت

امن، رواداری اور بین المذاہب مکالمے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
امریکہ کی  خصوصی ایلچی ڈیبورو  لپسٹڈنے مملکت کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے  پر سعودی عرب کو ترجیحی طور پر منتخب کیا تاکہ مسلمانوں اور یہودیوں کے بقائے باہمی کو معمول پر لایا جا سکے۔
امریکن ایمبیسیڈر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب نیوز کے ہیڈ آفس میں منعقدہ گول میز مباحثے کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں۔

 دورے سے قبل  ڈیبور نے واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر سے ملاقات کی۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے ماضی کی کوتاہیوں کو تسلیم کرنے پر توجہ مرکوز کی اور امید ظاہر کی کہ میرے اس دورے سے خطے میں یہودیوں کے سابقہ ​​مخالفانہ نقطہ نظر کو بہترکرنے میں مددملے گی۔
انہوں نے اپنے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ  نئی نسل فعال طور پر تبدیل ہو رہی ہے اور اپنا نقطہ نظر بدل رہی ہے۔
اس مباحثے کی نظامت اسسٹنٹ ایڈیٹر انچیف عرب نیوز نور نوگالی نے کی، مباحثے میں ممتاز سعودی میڈیا ایڈوائزرعادل الحربی، سعودی کالم نگار نورعبداللہ اور کمیونیکیشن کنسلٹنٹ اور ایس ایم زیڈ انٹرنیشنل گروپ کی بانی سارہ الزینی بھی شریک تھیں۔

لپسٹڈ نےعرب نیوز کے ایڈیٹرانچیف سے ملاقات اور نیوز روم کا دورہ کیا۔ فوٹو عرب نیوز

ریاض میں امریکی سفارت خانے سے آنے والے وفد کے ارکان  کے علاوہ عرب نیوز کے صحافی  ارکان العدنانی اور ندی الترکی بھی اس مباحثے میں شامل تھے۔
امریکہ کی خصوصی ایلچی ڈیبورو لپسٹڈ نے عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل عباس سے ملاقات کی اور نیوز روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں مذہبی رواداری کو فروغ دینے اورنفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے میں اخبار کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے لیکن میں نے یہاں عرب نیوز میں جو کچھ دیکھا ہے وہ یقیناً ایک بہترین آغاز ہے۔
ایڈیٹر انچیف فیصل عباس نے ڈیبورو لپسٹڈ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا   اور ان کے شاندار کیریئر کی تعریف کی۔

مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں اخبار کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

مملکت کے دورے سے پہلے ڈیبور لپسٹڈ نے واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے امن، رواداری اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے میں سعودی عرب کی بامعنی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اپریل 2022 میں خصوصی ایلچی کا اپنا عہدے سنبھالنے کے بعد لپسٹڈ کا یہ پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔ ان کے اس گیارہ روزہ دورے میں سعودی عرب، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ بات چیت شامل ہے۔
اپنے دورے میں امریکی ایلچی کی مصروفیات کا مقصد بین المذاہب افہام و تفہیم اور مذہبی رواداری کی ضرورت پر زوردینا نیزعدم اعتماد اور یہودی مخالف جذبات کا مقابلہ کرنا ہے۔
 

شیئر: