Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ ادا کیا 

مسجد نبوی میں 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھائے گئے تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عازمین نے ذی الحجہ کا پہلا جمعہ ادا کیا  ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت کے بعد حج کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے  مسجد نبوی کی زمینی منزل اور چھت کے علاوہ صحنوں، دالانوں، پارکنگ لاٹس اور اطراف کی جگہوں میں جمعے کی نماز ادا کی۔
غیر معمولی اژدھام کے باعث ٹریفک اہلکار مسجد نبوی جانے والے راستوں ٹریفک کو رواں دواں اور منظم رکھنے کےلیے تعینات تھے۔
مسجد نبوی کے صحنوں اور دیگر حصوں میں 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھائے گئے تھے۔ دیوہیکل چھتریاں سائے کے لیے کھلی تھیں اور موسم کو خوشگوار بنانے کےلیے ’ایئر فین‘ چل رہے تھے۔ 
مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے میں آب زمزم کے کولر رکھے گئے ہیں۔ آب زمزم کی سبیلیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ہے۔
یاد رہے کہ دو لاکھ  65 ہزار سے زیادہ عازمین مسجد نبوی کی زیارت کرکے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں بھی عازمین حج نے ذی الحجہ کا پہلا جمعہ ادا کیا۔ آئندہ جمعے کو حجاج  میدان عرفات میں وقوف کے لیے موجود ہوں گے۔ وقوف عرفہ حج کا سب سے بڑا رکن ہے جس کے بغیر حج ادا نہیں ہوتا۔

مسجد الحرام میں 400 اہلکار زائرین کا خیر مقدم کرنے کےلیے موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر 400 اہلکار زائرین کا خیر مقدم کرنے کےلیے موجود تھے۔ انتظامیہ نے مسجد الحرام کی دھلائی، صفائی اور سینیٹائزنگ کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔ 
مسجد الحرام میں چار ہزار سے زیادہ اہلکار صفائی کے کام پر مامور ہیں ان میں خواتینشامل ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 30 ہزار لٹر سے زیادہ جراثیم کش مادہ صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام میں آب زمزم کی سبیلیں ہیں۔ 25 ہزار زمزم کولرز رکھے گئے ہیں۔ آب زمزم کی بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

شیئر: