Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول مزید مہنگا، سکھ سپاہی قبائلی علاقے میں، ڈیوٹی کے بغیر سامان اور سو روپے کے نوٹ میں غلطیوں سمیت گزشتہ ہفتے پاکستان کی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں وزیراعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب، پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے، سو روپے کے نوٹ میں غلطیاں، دعا زہرہ کا دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ، ملک بھر میں کہاں کہاں بادل برسیں گے،مسافروں کو ڈیوٹی کے بغیر سامان لانے کی اجازت اور سکھ سپاہیوں کے دورہ اورکزئی ایجنسی سمیت کئی خبریں موضوع بحث رہی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد، پیٹرول 14.85، ڈیزل 13.23 روپے مہنگا
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جمعرات کی رات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل اور ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی کی وجہ سے ’حکومت نے جزوی طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کر دی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

پیڑول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہو گا۔
جمعے کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور سپیکر پرویز الہیٰ کو فوری طور پر طلب کیا جس پر وہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان نے حمزہ شہباز کو 17 جولائی تک بطور وزیراعلٰی پنجاب تسلیم کر لیا(فوٹو اے پی پی)

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے حمزہ شہباز کو 17 جولائی تک بطور وزیراعلٰی پنجاب تسلیم کر لیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سر مُنڈواتے ہی اولے پڑے، اسی لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں: شہباز شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’سر منڈواتے ہی اولے پڑے‘ کے مصداق حکومت سنبھالتے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا، ان کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔
جمعے کو اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں عادت نہیں ہے کہ پچھلی حکومت کا تذکرہ کریں لیکن اس وقت جو مسائل ہیں، ان کی وجہ وہی ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

غلطیاں درست کرنے کا حکم، ’10 سالہ جدوجہد رنگ لے آئی‘
پاکستان کے وفاقی محتسب نے 100 روپے والے کرنسی نوٹ میں پائی جانے والی دو غلطیوں کو 16 سال بعد درست کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم  نے غلطیوں کی نشاندہی کی تھی( فوٹو اردونیوز)

وفاقی محتسب نے یہ حکم کراچی کے ایک 75 برس کے شہری کی درخواست پر دیا ہے جو گزشتہ دس برس سے ان غلطیوں کو درست کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔
درخواست گزار ریٹائرڈ سرکاری ملازم  محمد محسن نے نشاندہی کی تھی کہ ’پاکستانی 100 روپے والے کرنسی نوٹ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے لقب ’قائداعظم‘ کے انگریزی ہجے اور نوٹ کی پشت پر طبع کی گئی تصویر کا مقام درست نہیں لکھا گیا۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پاکستان میں ’مسافر اب چار سو ڈالر تک کا سامان بغیر ڈیوٹی لا سکیں گے‘
وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے کہا ہے کہ بیرون ملک جا کر ایک ماہ کے دوران واپس آنے والے مسافر اب چار سو ڈالر تک کا سامان بغیر ڈیوٹی لا سکیں گے۔

مسافر اب چار سو ڈالر تک کا سامان بغیر ڈیوٹی لا سکیں گے(فوٹو ٹوئٹر)

جمعرات کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صوفی نے کہا کہ ’جن افراد کا قیام ایک ماہ سے زیادہ اور 60 روز تک ہوتا ہے ان کی حد آٹھ سو ڈالر تک کر دی گئی ہے۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

مون سون کا آغاز آج سے، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟
پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کے بعد مون سون کی بارشیں آج سے شروع ہو رہی ہیں اور ان کا ملک کے بیشتر حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد مرکز کے فورکاسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار محمد ایاز نے اردو نیوز کو بتایا کہ آج رات سے اسلام آباد میں بارش شروع ہو جائے گی اور اگلے تین چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
میڈیکل ٹیسٹ، سندھ پولیس دعا زہرہ کو لینے لاہور پہنچ گئی
 کراچی سے پنجاب جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کو لینے سندھ پولیس کی ٹیم صوبہ پنجاب کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے۔

 سندھ پولیس کی ٹیم صوبہ پنجاب کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سندھ پولیس کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں قائم میڈیکل بورڈ نے سات روز میں دعا زہرہ کی عمر کے تعین کی رپورٹ جمع کروانی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا زہرہ کو کراچی منتقلی میں مدد کی جائے تاکہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جاسکے۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ٹیسٹنگ بڑھانے کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ
پاکستان میں گذشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مون سون کی بارشیں ملک کے بیشتر حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے(فوٹو اے ایف پی)

قومی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا تناسب 3.50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 10جولائی کو ہوگی
پاکستان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحج کے چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ ’اس لیے یکم ذوالحج 1443 ہجری  یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔‘

مزید تفصل پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں

’اُدے پور قتل کا تعلق پاکستانی تنظیم سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے‘
پاکستان کی حکومت نے انڈین ریاست راجستھان میں ہندو درزی کے قتل میں ملوث افراد کے پاکستانی تنظیم سے تعلق کی خبروں کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ انڈین میڈیا کا ایک حصہ غلط طور پر یہ خبر چلا رہا ہے۔

انڈین میڈیا کا ایک حصہ غلط طور پر خبر چلا رہا ہے( فوٹو اے ایف پی)

بدھ کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے انڈین میڈیا کے حصے کی اُدے پور قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق خبریں دیکھی ہیں جن میں ملزمان کا تعلق پاکستانی تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ ہم اس الزام کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سکھ سپاہی اورکزئی میں:’جیسے خواب سچ ثابت ہو گیا ہو‘
برطانوی محکمہ دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر میجر ہرجوت سنگھ گل کے مطابق ان کا سارا گڑھی کا دورہ دنیا بھر سے مزید سکھوں اور تاریخ دانوں کے پاکستان اور فوجی تاریخ کے اس اہم مقام پر آنے کا رستہ کھولے گا۔

1897 میں مارے گئے سکھ فوجیوں کو  یاد کیا جا رہا ہے( فوٹو اردونیوز)

’یہ ایک حیران کن دورہ ہے، حیران کن موقع ہے۔ یہ ایک حقیقی اعزاز ہے کہ ہم 1897 میں مارے گئے سکھ فوجیوں کو  یاد کر سکیں اور آج یہاں آ سکیں۔‘ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: