Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کےلیے ٹرانسپورٹ خدمات قابل تعریف ہیں: اردنی وزیراوقاف 

 حج پر آنے والوں کو آمد ورفت میں بڑی سہولت دی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
اردنی وزیر اوقاف ڈاکٹرمحمد الخلایلہ نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب نے حج ٹرانسپورٹ کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ حج پر آنے والوں کو آمد ورفت میں بڑی سہولت دی گئی‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق اردنی وزیر اوقاف نے کہا کہ ’حرمین ایکسپریس ٹرین ان عظیم منصوبوں میں سے ایک ہے جو حج، عمرے اور زیارت پرآنے والوں کی سہولت کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں‘۔

اردنی عازمین نے ایکسپریس حرمین ٹرین سے سفر کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اردنی وزیر نے مدینہ منورہ سے حرمین ایکسپریس ٹرین سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوتے وقت کہا کہ ’اردنی عازمین نے ایکسپریس حرمین ٹرین سے سفر کیا۔ سب نے محسوس کیا کہ اس ٹرین سے سفر آسان بھی ہے اور ٹرین تیز رفتار بھی ہے‘۔
ڈاکٹرمحمد الخلایلہ نے کہا کہ ’عازمین حج کو ہر طرح کی سہولتیں اور خدمات فراہم کرنے پر سعودی حکومت اور اس کے قائد اعلی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان لائق تحسین ہیں‘۔ 

شیئر: