Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بشریٰ بی بی کی آڈیو غیر ضروری، اصل بات فون ٹیپنگ ہے‘

شیریں مزاری نے کہا کہ نے کہا کہ ’نیوٹرلز اور حکومت کو عمران خان کی کرپشن سے متعلق کچھ نہیں مل رہا‘ (فوٹو: اے پی پی)
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہو رہی ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ بشری بی بی پر فون ٹیپنگ کے حوالے سے الزامات لگ رہے ہیں۔ ’آڈیو میں جو بھی ہے وہ غیر ضروری ہے، اصل بات فون ٹیپنگ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ نے بے نظیر کی حکومت فون ٹیپنگ پر ختم کر دی تھی، فون ٹیپنگ کی غیر قانونی حرکتیں کیوں ہو رہی ہیں؟‘
شیریں مزاری کے بقول  ’نیوٹرلز اور حکومت کو عمران خان کی کرپشن سے متعلق کچھ نہیں مل رہا۔ عمران خان کے خلاف سازش واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے امریکہ نے فون ٹیپنگ میں کتنی مدد کی۔ 
شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ’مریم نواز حکومت میں مداخلت کرتی ہیں۔ کیا مریم نواز کو آفیشل سیکرٹ دکھائے جا رہے ہیں؟‘

شیئر: