Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں، اومابھارتی

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی رہنما اور پانی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ بابری مسجد انہدام پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہر چیز کھلی کتاب کی طرح ہے ۔رام مندر کے پیچھے کوئی سازش نہیں۔ میں نے بڑے اعتمادکے ساتھ رام مندرتحریک کیلئے کام کیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز بی جے پی رہنماؤں، مرلی منوہر جوشی، ایل کے ایڈوانی اور اوما بھارتی سمیت دیگر کے خلاف بابری مسجد انہدام کیس کی دوبارہ سماعت کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: