Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کیلئے سپورٹ دیکھ کر مطمئن ہوں،مریم نواز

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لئے بھرپور سپورٹ دیکھ کر مطمئن ہوں۔ ٹوئٹر پر بیان میں کہاکہ فیصلہ چاہے جوبھی آئے لیکن وزیراعظم کے لئے بھرپور سپورٹ دیکھ کر حیران بھی ہوں اور مطمئن بھی۔ایک رہنما کے لئے اس سے بڑا کوئی انعام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوہا آگ میں جل کر ہی مضبوط بنتا ہے اور یہ انتہائی سچ بات ہے ۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جب آپ نے کچھ نہیں کیا تو اللہ پر یقین اور کامیابی کی امید رکھیں۔دریں اثناءپانامہ کیس کے فیصلے سے قبل لاہور کے بعد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم نواز شریف کے حق میں بڑی تعداد میں بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ۔

 

شیئر: