حج و عمرہ قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہا ہے کہ اس سال منٰی، مزدلفہ اور عرفات میں اندرون مملکت سے حج کرنے والے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے خیموں کی نگرانی کے لیے پانچ ہزار سیکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العمیری نے بتایا کہ اندرون مملکت سے حج کرانے والے معلمین نے سیکیورٹی گارڈز کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
یہ کمپنیاں داخلی معلمین کو منی کے خیموں، منی ٹاورز، عرفات کے خیموں اور مزدلفہ میں حاجیوں کی موجودگی کے دوران رات کے وقت ان کی رہائش کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی گارڈز فراہم کریں گی۔
العمیری نے توجہ دلائی کہ 5 ہزار سیکیورٹی گارڈز منٰی، مزدلفہ اور عرفات کے خیموں اور عمارتوں میں حاجیوں کی آمدورفت کو منظم کریں گے۔ سیکیورٹی گارڈز حاجیوں کے سامان کی حفاظت بھی کریں گے اور چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہوں گے۔