سعودی وزارت خارجہ نےسابق جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کے اہل خانہ اور جاپانی حکومت وعوام سے اظہارتعزیت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں سابق جاپانی وزیراعظم کی ہلاکت کے سانحہ کو بزدلانہ وغیر انسانی فعل قراردیتے ہوئے سخت الفاظ میں اسکی مذمت کی ہے۔
تعزیتی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین ہرسطح پرمثالی تعلقات قائم ہیں۔