Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امر، اکبر انتھونی پر کتاب کی اشاعت پر امیتابھ خوش

ممبئی...... امیتابھ بچن اس بات سے بہت خوش ہیں کہ ہاورڈ یونیورسٹی پریس نے 1977 ءمیں ریلیز ہوئی ان کی فلم ”'امر اکبر انتھونی“ پر کتاب شائع کی ہے۔ امیتابھ نے اس بات کی معلومات ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کتاب کے پہلے صفحے کی تصویر بھی اشتراک کی۔ کتاب کاعنوان ہے- ”امر اکبر انتھونی: بالی وڈ، بردرہوڈ اینڈ دی نیشن“۔امیتابھ نے اس تصویر کے ساتھ ایک پیغام میں لکھا، ” ہاورڈ یونیورسٹی پریس ”امر اکبر انتھونی“ایک ریسرچ پیپر ہے، جو مکمل طور اس فلم کے امتیازات وخصوصیات پر مبنی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن ڈیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں ونود کھنہ کو امر، رشی کپور کو اکبر اور امیتابھ کو انتھونی کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی، نیتو سنگھ، پروین بابی، نروپا رائے اور پران نے اہم کردار نبھایا تھا۔ 

شیئر: