Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے اندر کا بچہ باہر لانا ہمیشہ ہی بہترین ہوتا ہے: اداکار سمیع خان

سمیع خان کی فلم ’لفنگے‘ کی ریلیز سنسر بورڈ کی اجازت نہ ملنے پر تاخیر کا شکار ہوگئی تھی (فوٹو: انسٹاگرام)
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کی بارش کے پانی میں نہانے اور ڈبکیاں لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سمیع خان کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
اداکار سمیع خان نے بدھ کے روز مائیکروبلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں بچوں کے ساتھ بارش میں کھیلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
سمیع خان کو بچے پانی میں ڈبکی لگانے کا بولتے ہیں جس کے بعد وہ پانی میں ڈبکی لگا کر کافی محظوظ ہوتے نظر آتے ہیں۔
سمیع خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’دیکھو میرے بھتیجوں نے مجھ سے بارش میں کیا کروایا ہے، یقین کیجیے مجھے بہت مزہ آیا، اپنے اندر کا بچہ باہر لانا ہمیشہ ہی بہترین ہوتا ہے۔‘
سمیع خان کی حالیہ دنوں میں فلم لفنگے ریلیز ہونا تھی جو کہ سنسر بورڈ کی اجازت نہ ملنے پر تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، تاہم بعد میں فلم کو سنسر بورڈ نے ریلیز کے لیے کلیئر کردیا تھا۔
خیال رہے کہ سمیع خان رواں ماہ اپنی 42 ویں سال گرہ منا چکے ہیں۔
سمیع خان کی اس ویڈیو پر انسٹاگرام پر ساتھی فنکاروں اور صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’لفنگا۔‘
فری پری نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’ہا ہا، مزہ مزہ، میں بھی یہی کرتی ہوں، بارش سے بہت پیار ہے، میں بھی اپنے چھوٹے بھتیجوں، بھتیجیوں اور بیٹی کے ساتھ ایسے ہی کھیلتی ہوں۔‘
زہرہ نامی ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’سر معصومیت چھلک رہی ہے، آپ کی ناک۔‘
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’اداکار بھی اچھے ہوتے ہیں، ہم انسانوں کو بھی انجوائے کرنا چاہیے، لیکن اپنے لیے، لوگوں کے لیے نہیں۔‘

شیئر: