روسی وفد نے ڈرونز مشاہدے کے لیے ایران کا دورہ کیا، امریکہ
روسی وفد نے ڈرونز مشاہدے کے لیے ایران کا دورہ کیا، امریکہ
ہفتہ 16 جولائی 2022 21:09
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے ایسی کسی بھی معلومات کی تردید کی ہے۔ فوٹو روئٹرز
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ کا خیال ہے کہ میزائل بردار ڈرونز طیاوں کی جانچ اور مشاہدے کے لیے حال ہی میں روس کے سرکاری وفد نے ایران کے ایک ائیر فیلڈ کا دورہ کیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ نے رواں ہفتے کے آغازمیں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران روس کو کئی سو ڈرونز طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی ڈرونز میں میں کچھ ایسے طیارے بھی شامل ہیں جو ہتھیار لے جانے کے قابل ہیں اور تہران روسی فوجیوں کو ان ڈرونز کے استعمال کی تربیت دینے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایسی کسی بھی معلومات کی تردید کی ہے۔
جیک سلیوان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی روسی وفد نے ڈرونز طیارے دیکھنے کے لیے کسی ایرانی ائیر فیلڈ کا دورہ کیا ہو۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان میں 8 جون کی سیٹلائٹ تصویریں بھی شامل کی گئی ہیں جن میں ایرانی ڈرونز کو دکھایا گیا ہے جو روسی وفد نے اس دن دیکھے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جمعے کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یوکریئنی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کے لیے ایرانی ڈرونز روس بھیجے کے بارے میں امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایران جس نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو بغیر پائلٹ کے ڈرونز طیارے فراہم کیے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے موقع پر گذشتہ روز جمعہ کو بحرہند میں اپنے پہلے بحری ڈرونز ڈویژن اتارنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ روس، ایران کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور ہم ایک زیادہ مربوط، زیادہ مستحکم، زیادہ پرامن اور خوشحال مشرق وسطیٰ کے خطے کے لیے کام کر رہے ہیں۔