مسجد نبوی میں زمزم کے 60 نمونوں کا روزانہ ٹیسٹ
اتوار 17 جولائی 2022 10:44
’زمزم کے یہ نمونے مختلف حصوں کے علاوہ بیرونی صحنوں میں موجود کولروں سے لئے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی سلامتی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر زمزم کے 60 نمونوں کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زمزم کے یہ نمونے مسجد نبوی کے مختلف حصوں کے علاوہ بیرونی صحنوں میں موجود کولروں سے لئے جاتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہے کہ ’مرکزی سپلائی لائن کے علاوہ زیر زمین ذخیرہ کئے جانے والے زمزم کا بھی روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہوتا ہے‘۔
’زمزم کے نمونے جمع کرنے والی ٹیم اس کا خصوصی لیباٹری میں معائنہ کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ زائرین کو فراہم کیا جانے والا زمزم اعلی معیار کا ہے‘۔