Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مسام نے مزید 2183 بارودی سرنگیں ناکارہ بنادیں

حوثیوں کا دعوی ہے کہ یمن میں 12 لاکھ سے زائد بارودی سرنگیں نصب ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
یمن میں بارودی سرنگوں کے ہٹائے جانے کے سعودی پراجیکٹ (مسام ) کے زیر تحت جون کے دوسرے ہفتے کے دوران یمن میں 2،183 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اعداوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ دو اینٹی پرسنل سرنگیں اور728 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1446مقامات پر ناکارہ بارودی مواد صاف کیا گیا ہے جب کہ سات سرنگیں کارآمد سرنگیں بھی ہٹائی گئی ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر یمن کے عوام کے مصائب کم کرنے میں مدد کے لئے کئے گئے اقدامات میں سے مسام احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
سعودی اور بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، الجوف، شبوا، تعز، حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور الصعدہ کے علاقوں میں نصب بارودی سرنگوں کو ہٹا رہے ہیں جو یہاں موجود حوثی ملیشیا نے بچھا رکھی ہیں۔
مسام منصوبے کے آغاز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ 54 ہزار918 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے کئے گئے دعوے کےمطابق یمن کے مختلف علاقوں میں 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں نصب کی گئی ہیں جن کے باعث کئی شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

مسام منصوبے کے آغاز سے اب تک ڈھائی لاکھ  سے زیادہ سرنگیں صاف کی گئیں۔(فوٹو عرب نیوز)

اس وقت مسام پراجیکٹ پر 32 ٹیمیں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کام کر رہی ہیں۔
اس منصوبے کا مقصد یمن میں عام شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے باردوی سرنگیں ڈھونڈ کر انہیں ناکارہ بنانا ہے۔
مسام منصوبے کےتحت یمن میں مقامی انجینئروں کو مختلف قسم کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں جدید قسم کے آلات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مسام منصوبہ 30 ملین ڈالر کے معاہدے سے ایک سال مزید بڑھایا گیا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)

علاوہ ازیں بارودی سرنگ کے دھماکے کے متاثرین کو مدد فراہم کرنا بھی ان کی خدمات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال مسام منصوبے کو 30 ملین ڈالر کے ایک معاہدے کے تحت ایک سال کی مدت کے لیے بڑھایا گیا تھا۔

شیئر: