Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاح ’ٹورآرگنائزر‘ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں

سیاحتی ٹورآپریٹرکا لائسنس وزارت سیاحت جاری کرتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں سیاحتی امور کے ماہر خالد الفریدۃ نے کہا ہے کہ سیاح کو ٹور آرگنائزر لائسنس حاصل کرنے کا حق ہے۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الفریدۃ نے کہا کہ مملکت آنے والے سیاح اپنا گروپ تشکیل دینے کے لیے ’ٹور آرگنائزر‘ لائسنس حاصل کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔
سیاحتی ادارے کی جانب سے یہ حق اس لیے دیا گیا ہے تاکہ بغیر لائسنس کے آرگنائزر کی حیثیت سے کام کرنے پر جواب دہی کی مشکل میں نہ پڑ جائے یا اسے ایسا کرنے پر بلیک لسٹ نہ ہونا  پڑے۔ 

غیرلائسنس یافتہ ٹورآپریٹرز مقررہ سہولتیں فراہم نہیں کرتے(فوٹو، ٹوئٹر)

الفریدۃ نے مزید کہاکہ مملکت میں بہت سے ٹورسٹ آرگنائزراندراج کے بغیر کام کرنے لگتے ہیں ایسا کرنے کی وجہ سے سیاحوں کو وہ جو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ان کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ 
وزارت سیاحت نےخبردار کیاہے کہ ٹورسٹ آرگنائزنگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے ساتھ کسی قسم کا معاملہ نہ کیا جائے۔ 
وزارت سیاحت نے توجہ دلائی ہےکہ ٹورسٹ آرگنائزرکالائسنس وزارت جاری کرتی ہے۔ یہ لائسنس صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو معیاری خدمت فراہم کرتے ہیں اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ شرائط پر پورے اترتے ہیں۔  

شیئر: