Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو نیب کا چیئرمین لگانے کی منظوری دے دی

پاکستان میں وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اردو نیوز کو آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگانے کی مںظوری دیے جانے کی تصدیق کی۔
آفتاب سلطان انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
خیال رہے 22 جون کو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
ان کو 11 اکتوبر 2017 کو چار سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا تھا تاہم 10 اکتوبر 2021 کو ان کی مدت ملازمت کے اختتام پر پی ٹی آئی کی حکومت نے توسیع کر دی تھی۔
جاوید اقبال بطور چیئرمین نیب کئی حوالوں سے متنازع رہے۔ ان پر اپوزیشن کی جانب سے الزامات لگائے گئے کہ وہ حکومت کے ایما پر ادارے کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
اسی طرح طیبہ گل نامی خاتون کی جانب سے ایک آڈیو اور ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جن میں جاوید اقبال پر الزامات لگائے تھے۔

شیئر: