افلاج کمشنری کی قدیم مسجد کی تعمیرنو وتزئین کی منظوری
افلاج کمشنری کی قدیم مسجد کی تعمیرنو وتزئین کی منظوری
جمعرات 21 جولائی 2022 19:49
مسجد کے احیا کے فیصلے پر اہلیان نے ولی عہد کا شکریہ ادا کی(فوٹو، ٹوئٹر)
الافلاج کمشنری کی تاریخی مسجد الحزیمی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے کام کی منظوری جاری کردی گئی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان منصوبہ برائے تجدید تاریخی مساجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیاہے جس کے تحت الحزیمی مسجد کو قدیم طرز پر ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الافلاج کمشنری میں لیلی مقام کے باشندوں نے الحزیمی مسجد کے احیا کے فیصلے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں تاریخی مساجد کے احیا اور وطن عزیز کی ثقافتی اور تمدنی تاریخ کو زندہ کرنے کے حوالے سے آپ جو پروگرام چلا رہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔
الافلاج ریاض ریجن کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ یہ کچی مٹی کی تاریخی مساجد کے حوالے سے معروف ہے۔ یہاں پرانی مساجد کثیر تعداد میں ہیں۔
الافلاج کی تاریخی مساجد میں العمار نامی مسجد بھی شامل ہے جسے فہد بن صالج المغیرۃ نے تعمیر کرایا تھا۔ یہ 1282ھ مطابق 1865 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس میں بستی کے دیگر باشندوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
جہاں تک الحزیمی مسجد کا تعلق ہے تو اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کا ایک تہہ خانہ بھی ہے۔ یہ سو برس پرانی ہے۔ یہاں کی مساجد میں المبرز محلے کی الصیرمانی مسجد کا نام بھی آتا ہے۔
الافلاج کمشنری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تاریخی علاقہ صدیوں پرانا ہے۔