نئی دہلی .... رائے عامہ کے دو جائزوں میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی دہلی میں تمام 3 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات جیت جائیگی۔ ایک سروے میں بتایا گیا کہ 272نشستیں ایک میونسپل کارپوریشن میں ہیں جس میں سے بی جے پی 195اور دوسرے میں 179 نشستوں سے جیتے گی۔ ان سروے کے مطابق عام آدمی پارٹی 55اور 45نشستیں جیت سکے گی۔ کانگریس بہت پیچھے ہے۔ ان تینوں میں بی جے پی بیحد آرام سے جیت جائیگی۔ شمالی دہلی میں 21نشستوں میں سے عام آدمی 13جبکہ جنوبی دہلی میں 21اور مشرقی دہلی میں صرف 11نشستیں حاصل کرسکے گی۔ سروے کے مطابق کانگریس ان تینوں میونسپل کارپوریشنوں میں صرف 15پر ہی کامیاب ہوپائیگی۔