سعودی عرب اور چین کی بحری مشقیں جدہ میں ’نیلی تلوار2019‘ کے عنوان سے کنگ فیصل سی بیس پر جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کی بحری افواج نشانے بازی، ٹاور سے سریع الحرکت فورس اتارنے، ’سپر بوما طیارے‘ سے افواج پہنچانے، ٹاور اور طیارے سے حملے کرنے جیسی مشقیں کررہی ہیں۔
دونوں ملکوں کی افواج دشمن کی نظروں سے اوجھل رہنے اور دشمن کو چکمہ دینے کی مشق بھی کررہی ہیں۔
رات کے وقت حملے، عمارتوں اور سمندری جہازوں کی ناکہ بندی، انفرادی طور پر پستول اور بندوقوں کے استعمال کی مہارتیں بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
بحری ٹرانسپورٹ لائن کے تحفظ، جہاز رانی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی کارروائی میں بھی دسترس پیدا کررہی ہیں۔
خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری آپریشن میں بھی مہارت پیدا کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی کثیرالقومی بحری مشقوں میں شرکتNode ID: 441481
-
نیلی تلوار2019: بحری مشقوں کا آغازNode ID: 443391
-
’بحری مشقیں سعودی عرب اور چین کے لیے اہم‘Node ID: 443831
چین اور سعودی عرب کی بحری افواج نئی مشقوں ذریعے باہمی تعاون اور باہمی اعتماد مضبوط بنا رہی ہیں۔