Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان کے ساتھ مستحکم تاریخی تعلقات ہیں: محمد بن سلمان

ولی عہد کا استقبال یونان کے نائب وزیر اعظم نے کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و نائب وزیر اعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سرکاری دورے پر یونان پہنچ گئے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یونان پہنچنے پر کہا ہے کہ  ’یونان کے ساتھ سعودی عرب کے تاریخی اور مستحکم تعلقات ہیں‘۔

گرین ہائیڈروجن اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ (فوٹو سبق)

العربیہ نیٹ  کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ  ’بجلی نیٹ ورک کے قیام میں یونان کی مدد کریں گے اور گرین ہائیڈروجن منصوبوں کے سلسلے میں تعاون کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا‘۔
دوسری جانب یونانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور شراکت کے  مواقع مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے  سعودی ولی عہد کے دورہ ایتھنز کو باہمی تعلقات کے استحکام کا زریں موقع قرار دیا۔

ایتھنز کے ہوائی اڈے پر ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس سے قبل سعودی ولی عہد کا سرکاری کاررواں میکسیموس محل  پہنچا جہاں ایوان وزارت عظمی واقع ہے۔
یونان کے نائب وزیر اعظم پیکرامینوس نے ایتھنز کے ہوائی اڈے پر ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مکمل سرکاری پرٹوکول کے ساتھ میکسیموس پیلس لے جایا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ وفد میں وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیرکھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ون عبداللہ، وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، وزیر تجارت و قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی ، وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد بن عبدالعزیز الفالح ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی واتصالات انجینئرعبداللہ بن عامرالسواحہ کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی شامل تھے۔  

شیئر: