Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فجیرہ میں موسلادھار بارش، سات ایشیائی تارکین وطن ہلاک

وزارت داخلہ کے مطابق سیلاب میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ایشیائی تارکین ہیں۔ (فوٹو: وام)
اماراتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فجیرہ میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’سیلاب میں ڈوب جانے والے ساتویں شخص کی لاش مل گئی ہے۔‘
قبل ازیں وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر علی سالم الطنیجی  نے کہا تھا کہ ’سیلاب میں ڈوبنے والے چھ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ ایک ساتویں شخص کی تلاش جاری ہے۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سیلاب میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ایشیائی تارکین ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں۔‘
’تمام شاہراہوں سے پانی صاف کر لیا گیا ہے جبکہ نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘

شیئر: