متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس کے باعث شہر میں سیلابی ریلوں کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 228.8 ملی میٹر بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ امدادی اداروں نے پانی میں پھنسے ہوئے کئی شہریوں اور تارکین کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایرانی ایئر ٹریفک کنٹرول کی مبینہ غفلت، ’تحقیقات کر رہے ہیں‘Node ID: 688216
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ فجیرہ میں ہونے والی ایک دن کی بارش کی مقدار ریاض میں تین سال کے دوران ہونے والی بارش کی کل مقدار کے برابر رہی ہے۔
دریں اثنا میں بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور تارکین کو امداد پہنچانے کے لیے وزارت دفاع سمیت تمام سرکاری ادارے اور رضا کار متحرک ہوگئے ہیں۔
الفجيرة صباح اليوم pic.twitter.com/uhNL1dtKEi
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) July 28, 2022