Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیرخرم راٹھور کی معاون وزیرافرادی قوت سے ملاقات

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی معاون وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر محمد الجاسر اور مملکت میں متعین پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے وزارت کے ہیڈکوارٹر ریاض میں خصوصی میٹنگ کی۔
اس موقع پر سیکریٹری بین الاقوامی امور ڈاکٹر عدنان النعیم اور وزارت میں ایگزیکٹیو جنرل سپروائزر برائے  کسٹمرز عبدالعزیز الشمسان بھی موجود تھے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جبکہ خدمات کے آٹومیشن اور کسٹمرز کے تجربات کے حوالے سے وزارت افرادی قوت کی کارکردگی سمیت مختلف موضوع پربحث تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
پاکستانی سفیر اور وزارت کے عہدیداروں نے مذکورہ میٹنگ دوطرفہ بین الاقوامی تعلقات کی تشکیل و استحکام کے لیے سماجی بہبود اور افرادی قوت کی وزارت کی سکیموں کو آگے بڑھانے کے لیے کی۔ میٹنگ کا اہم مقصد تمام فریقوں کے  مشترکہ سٹراٹیجک اہداف کا حصول تھا۔

شیئر: