وزارت صحت کے ’937 ‘ پر پہلی ششماہی میں 87 لاکھ کالز
25 لاکھ سے زائد کالز طبی مشاورت کے لیے تھیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سال رواں 2022 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 937 ٹول فری سینٹر کو 87 لاکھ 94 ہزار 473 کالز موصول ہوئیں۔ ان میں سے 25 لاکھ 15 ہزار 502 طبی مشاورت کے لیے کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت نے 3 لاکھ 54 ہزار 755 رپورٹوں پر کارروائی کی جبکہ 86.33 فیصد صارفین کے رابطوں کا تجزیہ کیا گیا۔ پتہ چلا کہ رپورٹیں نمٹانے پر رابطہ کرنے والوں کے اطمینان کا اوسط 89.56 فیصد رہا۔
ہیلتھ سینٹر 937 ترقی یافتہ سسٹم کے ذریعے صحت کے شعبے میں صارفین کو صحت خدمات فراہم کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینٹر اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ 937 ٹول فری پر صارفین کو چوبیس گھنٹے ضروری خدمات فراہم کرتا رہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ٹول فری نمبر 937 نے واٹس اپ پر بھی سروس شروع کردی ہے۔ اس کے تحت صارفین کو 92005937 نمبر کے ذریعے سوال جواب کی سہولت دی جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں