Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ کال سینٹرز کو ایک ماہ میں 30 لاکھ کالز موصول

تین ہزار  سے زیادہ ملازمین خدمات پیش کر رہے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے937 کال سروس سینٹر کو کورونا وائرس وبائی مرض کی بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان گذشتہ ماہ 29 لاکھ تین ہزار 676 کالز موصول ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق  کال سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان فون کالز میں سے 8 لاکھ 98 ہزار 39 کالز میں طبی مشاورت  حاصل کی گئی۔

ڈاکٹرز کورونا وائرس کے بارے میں جوابات دیتے رہے (فوٹو: ٹوئٹر)

مختلف شعبوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ اور پیشگی وقت لینے کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار267  کالز جب کہ کورونا وائرس سے متعلق سوال جواب کے لیے دو لاکھ 87 ہزار 836 کالز موصول ہوئیں۔
صحت کے خدمت مراکز سے متعلق سوالات کے علاوہ کورونا وائرس کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے بھی جوابات دیتے رہے ہیں۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ پر آن لائن سوال جواب کی سروس بھی ہے فوٹو: ٹوئٹر)

واضح رہے کہ وزارت نے صحت نے مراکز میں پہنچ کر معلومات حاصل کرنے والوں کے لیے بھی انتظامات کر رکھے ہیں جن میں خاص طور پر  بہرے افراد کے لیے اشاروں کی زبان  سے سمجھانے کا بھی انتظام ہے۔
ان مراکز میں چوبیس گھنٹے طبی مشاورت، ڈاکٹرز سے ملاقات کے وقت بشمول عمومی انکوائی کی خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔

چوبیس گھنٹے طبی مشاورت کی خدمات مہیا کی جاتی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

مراکز سے رابطہ کرنے والوں کو گھر میں آئسولیشن کے طریقہ کار اور کورونا وائرس کی علامات اور  مریض کے لیے سماجی فاصلے سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہیں۔
مراکز میں 24 گھنٹے معلومات دینے کے لیے تین ہزار سے زیادہ ملازمین خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ان افراد میں کسٹمر سروس کے پیشہ ور افراد  کے علاوہ  ڈاکٹرز حضرات بھی شامل ہیں۔

مریض کے لیے سماجی فاصلے سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہیں (فوٹو: عرب نیوز)

وزارت صحت نے  فون نمبر 937 کے علاوہ ٹوئٹر اکاؤنٹ (@saudimoh937)، ای میل سروس ([email protected]) اور وزارت صحت کی ویب سائٹ پر آن لائن سوال جواب کی سروس بھی مہیا کر رکھی ہے۔

شیئر: