سابق پاکستانی کرکٹر اور ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے منفرد بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ننھے پرستار سے ملاقات کرلی۔
منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد یوسف نے بچے سے ملاقات کرنے کے بارے میں ٹویٹ کیا۔
مزید پڑھیں
-
نئی طرز کی کرکٹ، دی ہنڈرڈ کے دوسرے سیزن کا آغاز بدھ سےNode ID: 689776
ٹویٹ کے ساتھ شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے کرکٹر سمیت ان کے اہل خانہ محمد یوسف سے مل کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بچے کو بیٹنگ کے بارے میں قیمتی ٹپس اور مشورے بھی دیے۔
محمد یوسف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’دو دن پہلے بچے کی وڈیو پوسٹ کی تھی، آپ سب کا شکریہ، آج اس سے ملاقات ہوگئی۔ اس بچے کی اتنی چھوٹی سی عمر میں بیٹ سپیڈ، ہینڈ آئی کوآرڈینشن اچھی تھی، مگر ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکیں۔ بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، یہی بچے آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔‘
دودن پہلےبچہ کی ویڈیوپوسٹ کی تھی،آپ سب کاشکریہ،آج اس سےملاقات ہوگئی،اس بچہ کی اتنی چھوٹی سی عمرمیں بیٹ سپیڈ،
hand eye coordination
اچھی تھی۔مگرہم نےاپنےبچوں کووہ چیزیں سکھانی کہ آگےچل کروہ ہرفارمیٹ کھیل سکے۔بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔یہی بچے آگےچل کرملک کانام روشن کریں گے pic.twitter.com/j0kubg1WyO— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) August 9, 2022
اس سے پہلے محمد یوسف نے سنیچر کے روز اس بچے کی وڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات دینے کی درخواست کی تھی۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ لگ بھگ 10 سے 12 برس کا ایک بچہ انتہائی مہارت سے بیٹنگ کر رہا ہے۔
محمد یوسف کی اس ننھے کھلاڑی سے ملاقات کی وڈیو پر مختلف ٹویپس نے تبصرے بھی کیے ہیں۔
انور کہتے ہیں کہ ’عبداللہ شفیق کی طرح مضبوط ڈیفنس لگ رہا ہے۔‘
کرکٹر عامر یامین نے لکھا کہ ’بہت اچھے یوسف بھائی، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی ہے۔‘
محمد یوسف سے ملاقات وغیرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسد عزیز لکھتے ہیں کہ ’یہ کتنا خوش نصیب ہے۔‘