Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: کورونا کے 150 نئے مریض، 220 صحت یاب

کورونا سے بدھ کو ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کووڈ 19 کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہےجبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
عاجل اور سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بدھ 10 اگست کو کورونا کے 150 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے اس طرح  اب تک کل مریضوں کی تعداد  8 لاکھ 11 ہزار512 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 سے مزید 220 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک شفا پانے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 98 ہزار172 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے بدھ کو ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد  9264 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے شعبے میں  83 افراد زیرعلاج ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: