Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتظار ختم، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کا اعلان

فلم میں فواد خان، ماہرہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز ہونے والا ہے۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے بدھ کے روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کیا۔
ان کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔‘
یہ فلم 1979 میں سلطان راہی اور مصطفٰی قریشی کی ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ کا جدید ری میک ہے۔
بلال لاشاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ '13 اکتوبر 2022 کو سنیما میں آ رہی ہے۔‘

فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک اور علی عظمت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے 21 دسمبر 2018 کو اس فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں کرداروں کو متعارف کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس فلم پر کاپی رائٹس کا کیس دائر ہوا تھا، جس کے بعد اس کی نمائش کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا تھا۔

فلم مولا جٹ کی ریلیز کی خبر سنتے ہی انسٹاگرام پر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
معروف سنگر میشا شفیع کہتی ہیں کہ ’کیا میں خواب دیکھ رہی ہوں؟‘
فاریہ خان لکھتی ہیں کہ ’ہم سب کب سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں، آخر کار آ گئی۔‘
مصدق ملک نے لکھا ہے کہ ’کیا یہ سچ ہے؟ مجھے چٹکی کاٹو۔‘
حفضہ محمود کا کہنا تھا ’آخر کار انتظار ختم ہو گیا، میں اپنی پوری یونیورسٹی کو فلم دکھانے سنیما لے کر جاؤں گی، بہت جوش و خروش ہے۔‘

شیئر: