Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن پیمنٹ کی شرح نقد ادائیگی سے بڑھ گئی

آن لائن ادائیگی کی شرح بڑھ کر57 فیصد تک پہنچ گئی(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ’ 2021 میں آن لائن پیمنٹ کی شرح نقد ادائیگی سے بڑھ گئی۔‘ 
الاقتصادیہ کے مطابق ساما نے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ’ 2019 میں آن لائن ادائیگی کی شرح 36 فیصد تھی جو2021 میں بڑھ کر57 فیصد تک پہنچ گئی‘۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب میں نقد ادائیگی سے زیادہ آن لائن پیمنٹ کا رواج بڑھ رہا ہے۔ افراد، سرمایہ کار اور سرکاری ادارے ہر سطح پر آن لائن ادائیگی کا رواج بڑھ رہا ہے‘۔
2019 میں تمام سیکٹرز کی سطح پر آن لائن ادائیگی کی شرح 44 فیصد تھی۔ 2021 میں بڑھ کر 62 فیصد تک پہنچ گئی۔ 

شیئر: