حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
پیر کی رات فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں تغیر کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کاروباری ہفتے کا پہلا روز: ڈالر مزید سستا، سٹاک انڈیکس میں بہتریNode ID: 692676
-
پاکستان میں ٹویوٹا کے مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمیNode ID: 692831
پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے 72 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے فی لیڑ ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل میں کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔
میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ https://t.co/McG019GW6Z
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 15, 2022