سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے ٹیلی فون کیا ہے۔
بدھ کو سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے جرمنی اور مملکت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہات، باہمی تعاون کے مواقع اور ان کو مزید وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور باہمی کوششوں کے ذریعے امن و استحکام لانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے کئی دیگر اہم امور بھی زیربحث آئے۔