Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا: محکمہ موسمیات

بارش کے حوالے سے مکہ کے رہائشیوں کےلیے الرٹ جاری کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن میں جمعے کی شام بارش کی اطلاعات ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
وزارت داخلہ کے نیشنل سیکیورٹی آپریشن سینٹر نے بارش کے حوالے سے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا تھا کہ’ مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں جمعے سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا‘۔ 
’ طائف، مکہ شہر، میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الخرمہ، تربہ، رنیہ، المویہ، اللیث، القنفذہ، خلیص، جدہ، بحرۃ اور رابغ کمشنریوں میں اتوار تک بارش جاری رہنے کی توقع ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ مدینہ منورہ، آس پاس کے قریوں اور تحصیلوں میں جمعے کو بارش سے وادیوں اور گھاٹیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ’ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ وادیوں اور برسانی نالوں سے دور رہیں۔ ڈیم وغیرہ سے فاصلہ رکھیں اور ہدایات پر عمل کرتے رہیں‘۔ 

شیئر: