متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار سے جمعرات تک مشرقی علاقوں العین اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ ماہرین موسم کی صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ رائے عامہ کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے لہذا کوئی بھی شخص افواہوں پر کان نہ دھرے‘۔
مزید پڑھیں
-
کویت میں موسلا دھار بارش، گھروں میں پانی بھر گیا، سکول بندNode ID: 632156
-
حرم شریف میں بارش، زائرین کی خوشی دوبالاNode ID: 691481
موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ’ اتوار سے جمعرات تک کہیں موسلا دھار، کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے‘۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے شمال مشرق کی جانب ہوگا جبکہ رفتار معتدل ہوگی۔ بعض اوقات گرد آلود تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی’۔
قومی مرکز نے کہا کہ ’خلیج عرب اور بحرعمان میں پیر کو رات کے وقت سے بتدریج لہروں میں شدت پیدا ہوگی‘۔