Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا یمن میں ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کے لیے معاہدہ 

سالم بن محفوظ فاؤنڈیشن ہیلتھ سینٹر کے قیام کی فنڈنگ کرے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائےامداد و انسانی خدمات نے اتوار کو یمن میں ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ ہیلتھ یہ سینٹر57 لاکھ 71 ہزار ریال کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سالم بن محفوظ فاؤنڈیشن حضر موت کمشنری کے دوعن ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے قیام کی فنڈنگ کرے گا۔ 
شاہ سلمان مرکز کے معاون نگران اعلی انجینیئر احمد بن علی البیز نے اتوار کو ریاض میں سینٹر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہیلتھ سینٹر کا مقصد دوعن ڈسڈرکٹ کے یمنی باشندوں کو ابتدائی صحت نگہداشت فراہم کرنا ہے۔ سینٹر کے قیام سے انہیں سہولت ملے گی۔ 
شاہ سلمان مرکز ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کیے ساتط تمام ضروری طبی مشینیں اور سازوسامان بھی مہیا کرے گا 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز مختلف شعبوں میں یمنی بھائیوں کی مدد اورانہیں باوقار زندگی گزارنے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ 

شیئر: