Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر دو سعودی شہری گرفتار 

دراندازوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے، اللیث عسیر شاہراہ پر گرفتارکیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورس  کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ اور سراۃ عبیدہ میں دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے دو مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک مقامی شہری کو اللیث عسیر شاہراہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایتھوپیا کے پندرہ دراندازوں کو اپنی گاڑی سے سفر کرا رہا تھا۔  
دوسرا شہری سراۃ عبیدہ کمشنری میں اس وفقت پکڑا گیا جب وہ یمن کے چار دراندازوں کو اپنی گاڑی سے سفر کرا رہا تھا۔
روڈ سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’جو شخص بھی دراندازی میں سہولت فراہم کرے گا، دراندازوں کو سفر، رہائش اور روزگار سمیت کسی قسم کا تعاون دے گا  اسے 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔  
علاوہ ازیں دراندازوں کو رہائش اور ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور مکان کی ضبطی بھی سزا کا حصہ ہے, مقرر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کی تشہیر خود اس کے خرچ پر ہوگی۔ 

شیئر: