Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں بس حادثہ اور سوڈان میں سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

’وزارت خارجہ نے ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لوحقین سے تعزیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے ترکی میں بس حادثہ اور سوڈان میں سیلاب میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ترکی  میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لوحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’حادثے کے باعث زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی عرب نے ترکی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا وزارت خارجہ سوڈان میں  سیلاب کے باعث ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: