Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام منصوبہ : یمن میں مزید921 بارودی سرنگیں ناکارہ

2018 کے آغاز سے یمن میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں۔ فوٹو واس
کنگ سلمان انسانی امداد و امدادی مرکز کے عظیم منصوبے مسام کی زیر نگرانی یمن سے اگست کے تیسرے ہفتے میں مزید 921 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یمن بھر میں حوثی ملیشیا نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں تاہم کے ایس ریلیف پروجیکٹ کے تحت بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا کام جاری ہے۔
اگست کے تیسرے ہفتے ناکارہ بنائی جانے والی سرنگوں میں 51 اینٹی پرسنل سرنگیں بھی شامل ہیں جن کے علاوہ 276 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں،590  مختلف قسم کے اسلحہ کے علاوہ چار دھماکہ خیز آلات شامل تھے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کے زیر نگرانی ہٹائی جانے والی بارودی سرنگوں کی کل تعداد 2,542 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 2018 کے آغاز سے مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں 3 لاکھ 54 ہزار 857 بارودی سرنگیں  ڈھونڈ کر ناکارہ بنائی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز نے یمن کے علاقے حضرموت میں ڈیڑھ ملین ڈالر کی لاگت سے پرائمری ہیلتھ کئیر سنٹر کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔

یمنی عوام کی مختلف شعبوں میں مدد کے لیے بھی ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ فوٹو واس

سالم بن محفوظ فاؤنڈیشن کی طرف سے مالی اعانت سے چلنے والا یہ مرکز ان رہائشیوں کی خدمت کرے گا جو الحجرین کے علاقے میں صحت کی اہم خدمات تک رسائی سے محروم ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کےعوام کی مختلف شعبوں میں مدد کرنے اور انہیں باوقار زندگی گزارنے میں مدد کرنے کی کوششوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
 

شیئر: